رواں سال حج ہونے سے پہلے ہی سعودی حکومت کا ایسا اعلان جس نے دنیا بھر کےمسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں تین گنا اضافہ کر دیا ۔اس حوالے سے استنبول کے معاشی ماہر محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ ”سعودی معیشت کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کی وجہ سے تباہ حال ہو چکی ہے معیشت کو اس ابتری سے نکالنے کے لیے سعودی حکومت نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں تین گنا تک اضافہ کر دیا ہے

جس کا اثر عازمین حج و عمرہ پر بھی ہو گا۔ ویلیوایڈڈ ٹیکس پہلے 5فیصد تھا جو جولائی سے 15فیصد ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ غالب امکان ہے کہ اس معاشی صورتحال کے پیش نظر سعودی حکومت حج و عمرہ فیس میں بھی اضافہ کر دے۔“

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے قبل ہر سال سعودی عرب حج و عمرہ سے 12ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرتا آ رہا ہے جو اس کے کل جی ڈی پی کا 7فیصد ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*