ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب دی کنٹریکٹر میں شاہ محمود قریشی سے متعلق کیا انکشاف کیا تھا ؟ن لیگ نے اتنے ہی ہسپتال بنائے تھے تو اپنا علاج لندن میں کیوں ؟لاک ڈاون نرم کرنے کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے ،زرتاج گل حیرت انگیز تفصیلات سامنے لے آئیں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت زرتاج گل نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ن لیگ نے اتنے ہی ہسپتال بنائے تھے تو اپنا علاج لندن میں کیوں ؟،ایک طرف لندن سے کرونا سے لڑنے آئے اور ورچوئل سیشن کی مخالفت کی ،جب سیشن بلایا تو کرونا سے ڈر کر یہاں نہ آئے ،دوسروں کو سیشن میں دھکیل دیا خود گھر بیٹھ گئے ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے کرونا کی وجہ سے نیب جانے سے انکار کیا پھر پیش بھی ہوگئے

یہاں خواجہ آصف نے چین سے طلبا لانے کا مطالبہ کیا ،حکومت پر تنقید کی گئی مگر عملا حکومت کا فیصلہ درست ثابت ہوا ،گیلپ سروے نے بتایا وزیر اعظم نے جو اقدامات لئے وہ بہتر تھے ۔

انہوںنے کہاکہ بارہ ہزار کیش دیاگیا کسی کے ڈیرے پر نہیں دیئے گئے ،کوئی لمبی لائن لگی نہ ہی سیاسی رشوت دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں 23ارب روپے احساس پروگرام کے لئے شفاف انداز میں دیئے گئے ،ورلڈ اکنامک فورم سمیت عالمی ادارے کرونا میں پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ کے پی کے میں 22ہزار لوگوں پودے لگانے کے لئے نوکریاں دیں ،پنجاب میں سترہ ہزار گرین نوکریاں دی ہیں ،باقی صوبوں میں بھی گرین جابز دی ہیں ،یہ حکومت کے اقدامات تھے جن سے ایئر کوالٹی بہتر ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ بڑے شہروں میں زیادہ ٹریفک پر پابندی لگانے کا قانون بنائے ۔

انہوںنے کہاکہ لاک ڈاون نرم کرنے کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین گھروں سے جس بے احتیاطی سے نکلی ہیں وہ افسوس ناک ہے ، انہوںنے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب دی کنٹریکٹر میں لکھا ہے کہ ان کی رہائی میں ایک ہی شخص شاہ محمود قریشی رکاوٹ تھا ،سندھ حکومت نے آٹھ ارب کی بجائے ایک ارب کا پرانا راشن پہنچایا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹائیگر فورس پر بڑا اعتراض ہے مگر وہ غیر سیاسی ہے،۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*