’’ اگر بھارت نے سی پیک منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش بھی کی تو چین حرکت میں آجائے گا۔۔‘‘ اس ٹکراؤ سے بھارت کی کتنی ریاستیں علیحدہ ہوجائیں گی؟ شاندار خبر

لاہور (ویب ڈیسک) ’’ اگر بھارت نے سی پیک منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش بھی کی تو چین حرکت میں آجائے گا۔۔‘‘ اس ٹکراؤ سے بھارت کی کتنی ریاستیں علیحدہ ہوجائیں گی؟ شاندار خبر۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ چین نے بھارتی ریاست سکم میں فائیو جی سسٹم کھڑا کر دیا۔

فائیو جی سسٹم سے بھارت سمیت دنیا حیران ہوگئی، فائیو جی سسٹم سکم کے آس پاس ان علاقوں میں کھڑا کیا گیا ، جہاں فوج کی جھڑپیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ چین نے سکم کے آس پاس نیپال ، لداخ جہاں جھڑپیں ہورہی ہیں،

وہاں چین نے اپنا فائیوجی سسٹم کھڑا کر دیا ہے۔فائیوجی سسٹم کھڑا کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ یہ ففتھ جنریشن سسٹم ٹیلیفونز، انٹرنیٹ نظام ہے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکم بھارت کی وہ ریاست ہے جو1975ء میں قائم ہوئی،

اس سے پہلے یہ بھارتی ریاست نہیں تھی۔ چین کہتا ہے کہ سکم ان کا حصہ ہے، تبت، تائیوان، نیپال بھی چین کے پاس ہے، چین نیپال کو بھی اپنا حصہ مانتا ہے۔ اب سکم میں چین اور بھارت کے درمیان لڑائی جارہی ہے، یہ ایک چھوٹی سی پٹی ہے۔

اس پٹی کے ساتھ بھارت کی وہ ریاستیں ہیں جہاں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ سکم میں چین اور بھارت کی لڑائی میں پاکستان اور امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، یہ ان دونوں ممالک کا آپس کا معاملہ ہے۔ سکم ایسا علاقہ ہے جو بھارت کے دو حصوں کو آپس میں ملاتا ہے۔

اگر چین نے سکم پر قبضہ کرلیا تو وہ ریاستیں جہاں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، وہ بھی بھارت سے الگ ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھ لینا چاہیے وہ پاکستان کو توڑنے کی بات کرتا ہے۔

لیکن بھارت تو پہلے ہی ٹوٹا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو چین سکم پر چڑھائی کر دے گا۔ جس سے بھارت کی7 ریاستیں بھی علیحدہ ہوجائیں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*